ساہیوال واقعے کی نئی ویڈیو منظر عام پر

January 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

اہل کاروں نے بچوں کو نکال کر گاڑی پر فائرنگ کی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں نے موبائل وین سے ٹکر مارکر گاڑی روکی، سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے بچوں کو نکالا اور چند سیکنڈز بعد انتہائی قریب سے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کرنےکےبعد سی ٹی ڈی اہلکار بچوں کو لے کر چلےگئے۔

تازہ ترین ویڈیو میں اہلکاروں نے گاڑی سے کوئی سامان نہیں نکالا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نےگاڑی پرانتہائی قریب سے گولیاں ماریں ۔

اس تمام واقعے کی سڑک پر پیچھےکھڑی ایک گاڑی میں بیٹھےشہری نے موبائل سےویڈیو بنالی۔