نگرپاکر میں شکاریوں نے نایاب نیل گائے کو زخمی کرنے کے بعد ذبح کر دیا

January 21, 2019

اسلام کوٹ(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)نگرپاکر میں شکاریوں نے نایاب نیل گائے کو زخمی کرنے کے بعد ذبح کر دیا۔وائلڈ لائف عملداران کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق نگرپاکر کے سرحدی علاقے میں شکاریوں نے نایاب نسل کی نیل گائے کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور پھر تصویریں بھی بنوائی۔جس میں شکار میں ملوث افراد سر عام نیل گائے کا شکار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شکاریوں نے وائلڈ لائف کے مقامی عملدار کی ملی بھگت سے شکار کیا ہے اور ان کے گائوں میں نیل گائے کو ذبح کر کے پکا کر کھایا ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے معاملے کا نوٹس لے کر شکار میں ملوث مافیا کے خلاف کاروائی کر کے نایاب جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔