منڈی مویشیاں سے 5لاکھ 5ہزار 600روپے کی ریکوری

January 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے منڈی مویشیاں سےکھرلی ، چارپائی اور توڑی پرالی سے5لاکھ 5ہزار 600روپے کی ریکوری کر لی ہے،گذشتہ ہفتے ختم ہونے والی منڈی مویشیاں سے کھرلی، چارپائی سمیت دیگر فیسوں کی مد میں 75ہزار600 روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ توڑی پرالی کا ٹھیکہ ریزور پرائس زیادہ ہونے کے باعث نیلام نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے محکمانہ ریکوری شروع کررکھی ہے، توڑی پرالی کی مد میں4لاکھ 30ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔