فُرقتوں کے موسم میں

January 27, 2019

شاعر:اشتیاق زینؔ

صفحات: 160 ،قیمت: 400 روپے

ناشر:بُک کارنر،جہلم

اشتیاق زینؔ معاشی تگ و دو کے سلسلے میں بیرونِ مُلک مقیم ہیں۔ تاہم، اُن کا دِل اپنے وطن میں دھڑکتا ہے۔ ادب سے شغف رکھتے ہیں اور غزل اُن کی محبوب صنفِ سخن ہے، جس کا اظہار انہوں نے زیرِنظر مجموعے ’’فُرقتوں کے موسم میں‘‘کیا ہے۔ اس سے پیش تر بھی اُن کا ایک مجموعۂ کلام ’’عشق آتش مزاج ہے جاناں‘‘ کے عنوان سے سامنے آچُکا ہے۔ بیرونِ مُلک مقیم وہ افراد جو ادب اور شاعری سے رشتہ استوار رکھے ہوئے ہیں،قابلِ ستایش ہیں کہ اپنی زبان اور تہذیب کو زندہ رکھنے کے احسن کام میں مشغول ہیں۔