قوم انتظار کرے،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کرینگے، انصاف ہوگا، بشارت راجہ

January 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ ابھی جوڈیشل انکوائری کی ضرورت نہیں قوم انتظار کرے،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کریں گے، سانحہ ساہیوال میں انصاف کیا جائے گا،حکومت نے سی ٹی ڈی کا موقف تسلیم نہیں کیا، جے آئی ٹی کو بنے ہوئے کل 72 گھنٹے مکمل ہو جائیں گے اور کل رپورٹ پیش کی جائے گی جو بھی شخص ملوث ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔