جیل میں ڈاکٹرشاہد مسعود بے ہوش ہو کر گر پڑے، فوری اسپتال منتقل

January 22, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سینٹرل جیل اڈیالہ میں ڈاکٹرشاہدمسعودکی طبیعت بگڑگئی۔جیل ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کیس میں گرفتاراینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعودپیرکواپنی بارک میں بے ہوش ہوکرگرپڑے جس پرانہیں فوری طورپرجیل اسپتال منتقل کیاگیاجہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نیوروسرجن کوہنگامی طورپرکال کی اورنیوروسرجن سے ان کاچیک اپ کرایاگیاجس نے ان کے مختلف ٹیسٹ کرانے کی تجویزدی ،ذرائع کے مطابق انہیں آج پمز اسپتال اسلام آبادلے جایاجائے گاجہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔