سانحہ ساہیوال انسانیت کی تذلیل اور بدترین ظلم ہے،قاری عثمان

January 23, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ ساہیوال واقعہ ریاستی جبر اور سفاکیت کی انتہاہے۔محافظوں کے لبادے میں درندوں کو معصوم شہریوں کے قتل عام کا لائسنس عمرانی حکومت کا نیا پاکستان ہےوہ گھگھر پھاٹک ، مظفر آباد کالونی جماعتی احباب سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر مولانا حمداللہ،مولانا عبدالماجد،سید اکرم شاہ شیرازی،بابائے جمعیت محمد الیاس خان، بشیر بن عزیز،فضل الٰہی،رشید احمد خاکسار ،عبدالوکیل بخاری، ناصر خان اور دیگر موجود تھے۔قاری محمد عثمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی جیسے اداروں پر فوری پابندی لگائی جائے جو عوام سے انکا جینے کا حق چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال انسانیت کی تذلیل اور تاریخ کا بدترین ظلم ہے۔