نیشنل سینئرز اور جونیئر ٹینس

January 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے عبدالصمد آریجو نے انڈس فارما نیشنل سینئر اور جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی سمیٹ لی ۔ ماڈرن کلب میںانڈر 18 سنگلز کےدلچسپ میچ میں عبدالصمد آریجو نے نور مصطفی کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ حاصل کرلی۔ کوارٹر فائنل میں نعمان آفتاب نے حامد قمر ، عقیل شبیر نے حسیب اسماعیل اور فرحان الطاف نے مراد خان کو شکست دی۔انڈر 18 کے دوسرے رائونڈ میں عاصم گل نے اسد بچانی کو، جبکہ انڈر 16 کے دوسرے رائونڈ میں طلحہ امان نے ابراہیم نعمان کو شکست دی۔