فرانس کا بی آر ٹی کیلئے ساڑھے 19 ارب کا قرض

January 23, 2019

فرانسیسی حکومت نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لیے 19اعشاریہ 5ارب روپے کا قرضہ دیا ہے۔

فرانسیسی سفارتخانے کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں اور ماحول صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔

فرانس کی جانب سے پشاور بی آر ٹی کیلے 19 اعشاریہ 5 ارب روپے کا یہ قرضہ آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات خیبرپختون خوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کی لاگت بڑھنے کی تمام خبریں صرف افواہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہ کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت 66 ارب روپے ہی ہے، یہ لاگت ایکنک سے منظور شدہ ہے، حال ہی میں hr ضمن میں ملنے والے تقریباً 20 ارب روپے فرانس نے دیے ہیں۔