مستونگ میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

January 23, 2019

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوئے ہیں۔

مستونگ کے ڈپٹی کمشنر ممتاز کھیتران کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مزید بتایا ہے کہ طیارے کے حادثے میں پائلٹ لیفٹیننٹ طاہر شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ ایف سیون پی جی معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ مستونگ میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا۔