لیاری، تیز رفتار کارکی ٹکر،کم عمر بچوں سمیت 6راہگیر زخمی

January 24, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)لیاری میں تیز رفتار کارکی ٹکرسے کم عمر بچوں سمیت 6راہگیروں زخمی ہوگئے، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری بروہی روڈ پر تیز رفتارکار کی ٹکر سے 12سالہ سنان اعجاز ،8سالہ شیراز ،10سالہ شبیر8سالہ حبیب اللہ ،35سالہ فیصل اور25سالہ راشد شامل زخمی ہوگیا جن کو قریب کھڑے افراد نے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ کارڈرائیورشاہ میر کو علاقے کے مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ،ایس ایچ او ظفر اقبال کے مطابق پولیس نے کارڈرائیور کو حراست میں لیکر کار قبضے میںلے لی انھوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے افراد اگر مقدمہ درج کرانا چاہتے ہے تو پولیس مقدمہ درج کرکے شاہ میر کا باقاعدہ گرفتار کرلے گی ۔