پشاور یونیورسٹی پشتو مشاعروں کی سرپرستی میں حصہ لے گی، پرووسٹ

January 24, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے پرووسٹ سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پشتو مشاعروں کی سرپرستی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لے گی، وہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے زیر اہتمام پشتو مشاعرے سے خطاب کر رہے تھے، مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار نے کی، میزبانی کے فرائض افسر افغان نے انجام دیئے۔مشاعرے میں اظہار اللہ اظہار ،ڈاکٹر شیر زمان سیماب ،ڈاکٹر آصف جان ،ڈاکٹر ولی محمد ،افسر افغان ،مدثر نظر نظر ،اویس ارمان ،اویس عاطر ،قمر رضا رضا ،احسان یوسفزئی اور فضل عظیم عظیم نے کلام پیش کیا ۔پروسٹ سیف اللہ خان نے کہا کہ جامعہ پشاور پشتون روایات کی حامل تمام تقریبات کو موقع اور وسائل فراہم کرے گی۔