سانحہ ساہیوال،جے آئی ٹی ساہیوال پہنچ گئی

January 24, 2019

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی ساہیوال پہنچ گئی اور ساہیوال ٹول پلازا کی ویڈیو حاصل کرلی۔

چند روز قبل ساہیوال میں ہونے والے سانحے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) ساہیوال پہنچ گئی جہاں انہوں نے ساہیوال ٹول پلازا کی ویڈیو حاصل کرلی۔

ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد بھی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ جے آئی ٹی کی ہدایت پر گرفتار سی ٹی ڈی کے پانچوں اہلکاروں کو لاہور سے ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سانحے کے بعد فائرنگ کے مرتکب سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چوہنگ ٹریننگ سینٹر لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

جے آئی ٹی نےساہیوال ٹول پلازہ کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہےجبکہ مقدمے کے مدعی مقتول خلیل کے بھائی جلیل کو بھی ساہیوال طلب کر لیاگیاہے۔ جلیل یوسف والا میں درج مقدمہ نمبر 33/2019 کا مدعی ہے۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے خاندان اور اہل علاقہ کا لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو پر 5گھنٹے احتجاج جاری رہا، انہوں نے کہا کہ احتجاج دو روز کے لیے ختم کیا ہے اور اگر مطالبات پورےنہ کیےگئے تو پھر احتجاج کریں گے۔