جنوبی افریقہ میں گینڈے کی دادا گیری

January 24, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس گینڈے کو ہی دیکھ لیں جس نے کھانے کے حصول کیلئے گاڑی پر دھاوا بول دیا ہے۔

یہ مناظرجنوبی افریقہ کے Kruger نیشنل پارک میں دیکھے گئے جہاں سیاح اور وائلڈ لائف کے نگراں سڑک سے گزر رہے تھے کہ بھوک سے ستائے گینڈے نے نہ صرف گاڑی کا راستہ روکا بلکہ گاڑی پرٹکریں مارتے ہوئے سیاحوں کو خوب ڈرایا بھی۔

یوں گاڑی اچانک گینڈے کے حملے پرجہاں سیاح خوفزدہ ہوئے وہیں حیران بھی رہ گئے تاہم بالکل محفوط رہے۔