نعیم الغنی آرائیں کے والد کی وفات پر بلاول کا اظہار تعزیت

January 25, 2019

پیپلز پارٹی جاپان کے سابق صدر نعیم الغنی آرائیں کے والد عبد الغنی کی وفات پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں نعیم آرائیں کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کے والد کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر نعیم آرائیں سے جاپان بھر کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان ، سینئر نائب صدر ملک یونس ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شاہد مجید ،کشمیر کونلس کے مرزا خلیل ، مذہبی اسکالر انعام الحق ،قاری علی حسن ،عبدالرحمن صدیقی ،معروف شاعر مشتاق قریشی ،پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے نعیم آرائیں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جاپان میںپاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی تعزیت کا پیغام بھیجا ہے جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے سینئر حکام اور جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے بھی نعیم آرائیں سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی گئی ہے۔