سیہون شریف: ٹرک اور وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

January 25, 2019

سندھ میں سیہون شریف کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وےروڈ پر آمری کے قریب پیش آیا جس میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی توقیر نعیمکا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد وین میں سوار تھے، حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔