کراچی میں سزائےموت کا مفرور مجرم گرفتار، اسلحہ برآمد

January 27, 2019

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سزائے موت کا مفرور مجرم گرفتار کر لیا جس سےاسلحہ برآمد ہا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مجرم علی اکبر عرف ظفراللہ کو بلوچستان کی عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔مجرم علی اکبر عرف ظفراللہ کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا گیا۔

مجرم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6 افراد کا قتل کرچکا ہے۔ اس نے 2004 میں کلات میں شہری عثمان عمرانی کو قتل کیا تھا۔

حکام کے مطابق مجرم نے مقتول عثمان عمرانی کو خاندانی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا جبکہ مجرم نے قتل کیس کے تین گواہ کو بھی بعد میں قتل کیا۔

گواہوں کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی، اس کوکو قانونی کارروائی مکمل کر کے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔