کراچی،گٹکا مافیا کیخلاف کارروائی،4خواتین سمیت 6 گرفتار

January 29, 2019

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے پولیس نے گٹکا بنانے کا سامان اور 4خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی کریک کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹیکسی کی ڈِگی میں چھپایا گیاگٹکا بنانے کا خام مال برآمد کرلیا۔

ملزمان نے بڑی مقدار میں خام مال گتے کے ڈبوں اور بوریوں میں چھپایا ہوا تھا، پولیس نے 4 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان میں کامران، نسرین، فاطمہ، عائشہ اور امینہ شامل ہیں، جبکہ پولیس نے ملزمان کے زیرِاستعمال ٹیکسی بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔