دبئی میں ایک اور بلند و بالا عمارت کی تعمیر

January 31, 2019

دبئی میں ایک اور بلند و بالا عمارت ’’برج جمیرا‘‘ کی تعمیر کا افتتاح کردیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عرب اخبار کے مطابق 550 میٹر بلند عمارت برج جمیرا کا پہلا مرحلہ 2023ء میں مکمل ہوگا۔

برج جمیرا سمندر میں تعمیر شدہ برج العرب کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔

دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کےنائب صدر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے برج جمیرا کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔

برج جمیرہ کی بنیاد پرشیخ محمد بن راشد المکتوم کے فنگر پرنٹس کی شبیہ ہوگی۔

اگلےسال برج الخلیفہ سےبھی بلند’’دبئی کریک ٹاور‘‘ کی تعمیر مکمل ہوجائےگی، جس کی 200 سے زائد منزلیں ہوں گی۔