پاکستان اور جنوبی افریقا کا پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

February 01, 2019

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کی بھرپور تیاری کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقا سے نہ تو کھیل میں پیچھے ہیں نہ ہی رینکنگ میں نیچے ہے، اس فارمیٹ میں قومی ٹیم کا پہلا نمبر ہے جبکہ ہوم ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔

میچ میں جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا ، اس کے علاوہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں جیت سے بھی اس کا مورال ہائی کافی ہائی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا ۔