بلوچستان :کمیونٹی اسکولوں کے کنٹریکٹ اساتذہ سے متعلق قرارداد منظور

February 02, 2019

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کمیونٹی اسکولوں میں تعینات کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی سےمتعلق قرار ادامنظور کرلی گئی۔بلوچستان اسمبلی میں ڈاکٹرز کے اغوا برائے تاوان کے واقعات کی بازگشت بھی سنائی دی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ہوا۔

اپوزیشن رکن ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔ ایکشن کمیٹی کے مطابق مغوی سرجن ابراہیم خلیل کی رہائی پانچ کروڑ روپے تاوان کے بعد عمل میں آئی۔

نصراللہ زیرے کا کہنا تھا کہ مغوی سرجن کی بازیابی کیلئے موثر کوشش نہیں کی گئی۔

اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن احتجاج سے عوام کو تکلیف نہیں پہنچنا چاہیے۔

اجلاس میں صوبے کے کمیونٹی اسکولز کے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے قرارداد بھی منظورکی گئی۔

قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے پیش کی تھی ، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔