ورلڈ میراتھن کا انٹارکٹیکا سے آغاز

February 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سات براعظموں کے گرد گھومتی ورلڈ میراتھن کا آغاز انٹارکٹیکا سے ہوگیا ہے ۔

اس سالانہ ورلڈ میراتھن کا آغاز انٹارکٹیکا کے برفیلے میدان سے ہوا جس میں تیرا مرد اور چار کواتین نے حصہ لیا اور خون جمادینے والے سردی کی پروازہ نہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی ۔

مقابلے کا پہلا مرحلہ مردوں کی کیٹگری میں امریکی ایتھلٹ مائیکل وارڈین نے جبکہ خواتین کی کیٹگری میں ڈنمارک کی کرسٹینا اسکو میڈسن نے اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے سات براعظموں کے گرد گھومتی اس سات روزہ میراتھن کا اگلا مرحلہ کل جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ہوگا ۔

جس میں مرد و خواتین سمیت چالیس کھلاڑیں حصہ لیں گے جس کے بعد تیسرا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ، چوتھا مرحلہ دبئی، پانچواں مرحلہ یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ ، چھٹا مرحلہ جنوبی امریکا کے ملک چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو ،ساتواں اور آخری مرحلہ شمالی امریکی کے شیر میامی میں ہوگا۔