بلاول بھٹو نے شادی کے لئے مشاورت شروع کردی

February 02, 2019

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شادی کے لئے مشاورت کرنے لگے۔

بلاول بھٹو نے شادی کب کرنی ہے؟ کس سے کرنی ہے؟ کتنی کرنی ہیں؟ اس حوالے سے مشاورت تیز کردی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی پریس کلب میں صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ سوچ رہا ہوں، شادی ایک کروں یا چاروں صوبوں سے ایک ایک بیوی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک ملاقاتیں تو ہورہی ہیں، شادی کےلئے درست وقت کا تعین بھی کررہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ غور کررہے ہیں میری شادی الیکشن سے پہلے ہو،یا الیکشن کے بعد،یا الیکشن مہم کے دوران ہو؟ اور جائزہ لے رہے ہیں کہ اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے رپورٹ مکمل ہوجائے گی تو آپ کے سامنے پیش کروں گا۔