کیلی فورنیا میں بارش، سیلاب کاخطرہ، حادثے میں ایک شخص ہلاک

February 04, 2019

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں کے بعد سیلاب کاخطرہ ہے۔ بارش کے نتیجے میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی حکام کے مطابق طوفان کے باعث ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی بارشوں کا سسٹم کمزور ہو گیا ہے لیکن آج کہیں کہیں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ ریاست کے جنوبی حصے میں منگل تک ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب لاس اینجلس کاؤنٹی میں ٹریفک حادثے میں سرچ اور ریسکیو ٹیم کا ایک رکن ہلاک ہوگیا،اور دیگر 9 افراد زخمی ہو گئے۔