کم جونگ اور فلپائنی صدر کے ہم شکل آمنے سامنے؟

February 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

یوں توشمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین اور فلپائن کے صدر دوتیرتے(Duterte) عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں لیکن کیا یہ اچانک ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

جی ہاں ہانگ کانگ میں دونوں عالمی رہنماؤں نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ اپنے مداحوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔

مگر یہ کوئی اصلی رہنما نہیں تھے بلکہ ان کے ہم شکل تھے، کم جونگ ین اور دوتیرتے کے ان ہم شکلوں کو ہانگ کانگ میں ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کیلئےمدعو کیا گیا تھا۔

دونوں عالمی رہنماؤں کے ہم شکلوں کو دیکھ کر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں بنوائیں۔