ورجینیا کے ڈپٹی گورنر نے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا

February 05, 2019

امریکی ریاست ورجینیا کے ڈپٹی گورنر جسٹن فیئر فیکس نے خاتون کی جانب سے لگائے گئے جنسی حملے کا الزام مسترد کر دیا۔

ڈپٹی گورنرجسٹن فیئرفیکس نے خاتون پر جنسی حملے کے الزام کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی جنسی حملہ نہیں کیا۔

جسٹن فیئرفیکس نے دعویٰ کیا کہ ان کے اور خاتون کے درمیان جو کچھ ہوا ہے وہ خاتون کی مرضی سے تھا۔

واضح رہے کہ خاتون سےمبینہ زیادتی کے معاملے پر ورجینیا کے ڈپٹی گورنر جسٹن فئیر فیکس کے مستعفی ہونے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔