افغان فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 28 اہلکار ہلاک

February 05, 2019

افغانستان میں طالبان کے افغان فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 28 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیارپورٹس کے مطابق افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں 18 طالبان مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز کے شمالی علاقے میں فوجی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا۔

طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں 2 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا ، حملے میں 25 افغان فوجی اور 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان کے حملے میں 20 اہلکار زخمی بھی ہوئے،افغان فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 18 طالبان حملہ آوروں کو مار دیا۔