’ہماری نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی اہمیت نہیں‘

February 06, 2019

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی نمائندگی کے بغیر ماسکو کانفرنس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

افغان میڈیا کو انٹرویو میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت، اسمبلی اور افغان قانونی اداروں کے بغیر کوئی بھی معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوگا، امریکا طالبان مذاکرات کی ہر تفصیل ہم سے شیئر کی گئی تھی۔

اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ امن بات چیت ہماری مشاورت اور منصوبے کے مطابق مرحلہ وار چلے گی، امن معاہدہ قومی مفاہمت اور قانونی طریقہ کار کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ ماسکو میں جاری افغان کانفرنس کا پہلا دور مکمل ہو گیا، طالبان وفد کے سربراہ عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ بات چیت مثبت رہی، مستقبل میں بھی ایسے اجلاس جاری رہیں گے، طالبان رہنماؤں کا نام امریکی بلیک لسٹ سے نکلنا چاہیے۔