آسکر 2019 کی تقریب بغیر میزبان کے ہوگی

February 06, 2019

رواں برس اکیڈمی ایوارڈ آسکر کی تقریب بغیر کسی میزبان کے منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں میزبان کے بجائے ایوارڈز دینے والے فنکار ہی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب نشر کرنے والے اے بی سی انٹرٹینمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میزبانی کی خدمات سر انجام دینے کے لیے کوئی موزوں شخص نہیں مل رہا تھا، یہ کردار نبھانا امریکی شو بزنس میں سب سے مشکل کاموں میں سے ایک ہے۔

اے بی سی انٹرٹینمنٹ کی صدر کیری برک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مزاحیہ فنکار کیون ہارٹ کی دستبرداری کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کیون ہارٹ کی متنازع ٹوئٹس کے پیشِ نظر انہوں نے ایوارڈ شو کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقرین میزبان کے بغیر انجام پائے گی بلکہ ماضی میں بھی متعدد اکیڈمی ایوارڈز کی تقریبات میں میزبان نہیں تھا۔