وزیر خزانہ کی زیر صدارت 9ویں مالیاتی کمیشن کا اجلاس

February 06, 2019

نو تشکیل شدہ 9 ویں مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر مشاورت کیلئے 6 گروپس تشکیل دیدیے گئے۔

مالیاتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی ۔

اجلاس میں نئے مالیاتی ایوارڈ کی حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا ۔

گروپس فاٹا امور، کاروبار میں آسانی ،میکرواکنامک معاملات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیں گے۔