اسٹاک ہوم میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد

February 07, 2019

سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹا ک ہو م میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تین روزہ اس فیشن ویک کے دوران موسم سرمااورخزاں2019کی مناسبت سے معروف ڈیزائنرزنے اپنا کلیکشن متعارف کروایاجبکہ اس دوران نئے ڈیزائنرز کو بھی موقع دیا گیا۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت خواتین اور مردماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر تے دکھائی دیئے۔ 4فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 3روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 6فروری کو اختتام پذیر ہوگیا۔