افغانستان، فورسز کی کارروائی، 11 طالبان ہلاک

February 08, 2019

افغانستان میں افغان فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 11 طالبان کو ہلاک کر دیا، واقعے میں 4 طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان اسپیشل فورسز نے صوبے ننگر ہار کے ضلع خوگیانی میں آپریشن کیا۔

افغان اسپیشل فورسز کے اس آپریشن میں 11 طالبان ہلاک جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ خوگیانی میں کی گئی اس کارروائی کے دوران نارکوٹکس اور ہیروئن کی لیبارٹریاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔