ہالی ووڈ فلم ’پیٹ سیمیٹری‘ کا نیا ٹریلر جاری

February 08, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل فلم پیٹ سیمیٹری (Pet Sematary) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کیون کوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹیفن کنگ کے مشہور ناول پر مبنی ہے جو ایک ڈاکٹر اور اسکے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ویران جگہ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو، ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لورینزو ڈی بوناوینچرا اور مارک وہراڈین کی مشترکہ پورڈیوس کردہ یہ فلم 5اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔