آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سےبچ گیا

February 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ٹنڈو آدم میں سابق صدر آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ میڈیکل کالج کے افتتاح اور جلسہ عام میں شرکت کیلئے ٹنڈو آدم پہنچے جہاں ان کے استقبال کیلئے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔

زرداری کے استقبال کیلئے ہیلی پیڈ پر ریڈ کارپیٹ بھی بچھایا گیا تھا تاہم جیسے ہی سابق صدر کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ کے اوپر پہنچا نیچے بچھا سرخ قالین ہوا میں اڑنے لگا۔

سرخ قالین اڑ کر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے بھی الجھ سکتا تھا جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔

پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے نیچے اتار لیا جو کہ کسی بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔