پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا پڑتا نظر آرہا ہے۔ ہم تو لڑتے رہیں گے، اپنا حق لینےسے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔
ٹنڈو آدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ویسے ہی ڈگمگاجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے وقت کہا تھا ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے یہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈاکا نظر آرہاہے ۔
آصف زرداری نے کہا کہ یونیورسٹیز تو وہ لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی لے جارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، ہم لڑيں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں غریبوں اور دھرتی کی فکر ہوتی ہے، انہیں محلوں کی فکر لگی رہتی ہے۔