فاطمہ ثریا بجیا کی آج تیسری برسی

February 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


معروف ادیبہ اور ناول نگارفاطمہ ثریا بجیاکو مداحوں سے بچھڑے3برس بیت گئے۔

معروف ادیبہ اور ناول نگارفاطمہ ثریا بجیاکو اس دنیا سے رخصت ہوئے3برس بیت گئے ہیں جن کی یاد میں ان کے چاہنے والے آج مختلف تقریبات کا انعقاد کرینگے۔

مشہور رائٹر انور مقصودکی ہمشیرہ فاطمہ 1930میں بھارت کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اور تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئیں۔

فاطمہ ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیں جن کی لا زوال خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ فاطمہ نے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن کیلئے لا تعدادڈرامے تحریرکئے اور اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فاطمہ ثریا بجیا کے مشہور ڈراموں میں عروسہ، شمع، آبگینے، افشاں اور سسی پنوں سمیت اَن گنت ڈرامے قابلِ ذکر ہیں۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے فاطمہ کوان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں1997میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا جبکہ 2012میں فاطمہ کوہلالِ امتیاز بھی دیا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ فاطمہ نے جاپان سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کئے۔ اردوادب کایہ چمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد 10فروری 2016کو بجھ گیا تاہم اس کی روشنی رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔