گجرات میں پالتو کتّےکےقتل کا انوکھا مقدمہ درج

February 10, 2019

کراچی میں بلی کی ہلاکت کے انوکھے کیس کے اندراج کے بعد گجرات میں بھی پالتو کتّےکےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نگہت یاسمین نامی خاتون کی مدعیت میں تین نامزد سمیت 5ملزمان کےخلاف تھانا اےڈویژن میں درج کیاگیا ہے۔

نگہت یاسمین نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نےانکےکتےکوگولی مارکرقتل کیا، ملزمان منشیات فروش ہیں اور بھونکےپرکتےپرفائرنگ کردی ۔

پولیس کاکہناہےکہ مقدمےکےاندراج کےبعد مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے دو روز قبل کراچی میں بلی کی ہلاکت کے انوکھے کیس میں سٹی کورٹ نے شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا تھا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی تھی۔