کراچی میں عدالت نے شہری کی درخواست پر خاتون کے خلاف پالتو بلی کو قتل کرنے کا مقدمہدرج کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی پالتو بلی ایک خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی ۔
شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی،شہری نے کہاکہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 درخشاں تھانے کی حدود میں یکم فروری کو پیش آیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے، یہاں کی پولیس اور عدالت بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
سٹی کورٹ نے بلی کی موت کی ذمہ دار خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔