سربراہ آئی ایم ایف سےملاقات کا ڈرامہ کیوں؟

February 10, 2019

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی، پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےوزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کے سربراہ سےملاقات پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بقول وزیرخزانہ،حکومت نےآئی ایم ایف جانےسے پہلی ہی شرائط مان لی ہیں،حکومت آئی ایم ایف سےپیکیج لینےسے پہلےہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان سالانہ ساتویں عالمی اجلاس 'ورلڈ گورنمنٹ سمٹ' میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے جس سے ان کے مؤقف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔