آئی ایم ایف سے آسان شرائط پر بات کرنا چاہتے ہیں ، وزیر خارجہ

February 10, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے آئی ایم ایف سےایسی شرائط پر آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے۔

عرب امارات روانگی سے پہلے وزیر خارجہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ متحدہ عرب امارات میں ہماری آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورننس کی وجہ سے جنم لیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہےاداروں کی پرفارمنس بہتر بنانے کا ماڈل لا سکیں ۔