ہم ابھی افغانستان سے نہیں جا رہے،ترجمان امریکی فوج

February 11, 2019

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیوڈ بٹلر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ابھی افغانستان سے نہیں جا رہی اور نہ ہی امریکی فوج کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنل بٹلر کا کہنا تھا کہ ابھی افغانستان سے جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہماری سپورٹ افغان سیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی یہی کہا ہے کہ ابھی ہم افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت کر رہے ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے بھی بتایا ہے کہ سب کچھ طے ہونے تک کچھ بھی طے نہیں ہوگا، ہم یہاں ہیں اور افغان فورسز کے ساتھ روز جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی فوج کی تعداد میں کمی کرنے کا بھی ابھی کوئی ارادہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام کے ساتھ ہمارے مشترکا مفادات ہیں۔