بھارت میں فوجی بغاوت کبھی نہیں ہوگی، مودی کا عزم

February 11, 2019

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارت میں فوجی بغاوت کبھی نہیں ہوگی۔ بھارتی شہر تری پور میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل قوم نے ایک خبر پر مکمل نفرت کا اظہار کیا تھا جس میں ایک اعلیٰ یو پی اے وزیر نے کہا تھا کہ ہماری فوج بغاوت کی کوشش کرے گی، ہر بھارتی جانتا ہے کہ ہماری فوج ایسا کچھ نہیں کرسکتی۔ بھارتی وزیر اعظم کا یہ بیانیہ یونین وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سابق جنرل نے مودی کو لکھا تھا کہ وہ 2012 میں یو پی اے دوم کی حکومت کے دوران بغاوت کی کوشش کے حوالے سے مبینہ جعلی خبروں کی تفتیش کریں۔