پاکستان کا مختلف جیلوں میں بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کافیصلہ

February 11, 2019

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان نے مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے بھارتی قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کافیصلہ کیا ہے اس وقت پاکستان بھر کی مختلف جیلوں میں پانچ سو سے زائدبھارتی قیدی جرائم میں سزائیں کاٹ رہے ہیں جنہیں جرائم کی نوعیت کے پیش نظر قونصلر رسائی دی جائے گی۔پاکستان نے یہ فیصلہ خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اس فیصلے کے بعد بھارت اپنے ملک کی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کے لئے ایسے ہی اقدام کرے گا۔