انسانی اسمگلنگ اور غلامی کے خلاف کارروائی کی جائے، پوپ فرانسس

February 11, 2019

ویٹی کن سٹی (ایجنسیاں)کيتھولک مسيحيوں کے روحانی پيشوا پوپ فرانسس نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹر اسکوائر پر رومن کیتھولک چرچ کے سالانہ اجتماع میں ہزاروں افراد سے خطاب میں انسانی اسمگلنگ کے نتیجے میں غلام بنائے جانے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ پوپ نے قیدی بنائی گئی خواتین، مرد اور بچوں کی مددکیلئے بھی اپیل کی ہے۔