بھارت، پل ٹوٹنے سے رقص کرتے باراتی دولہے سمیت سیوریج نالے میں جاگرے

February 11, 2019

لاہور (مانیٹرنگ سیل) بھارت کے شہر نوئیڈا میں رقص کرتی بارات پل ٹوٹنے سے دولہا سمیت سیورئج نالے میں جاگری۔ ہوشیار پور گائوں میں امیت نامی دولہا کی بارات لڑکی والوں کے بک کرائے شادی ہال کے سامنے پہنچی جہاں سیوریج نالے کی دوسری جانب لڑکی والے استقبال کیلئے تیار کھڑے تھے۔ ڈانس کرتے باراتی دولہے سمیت اچانک پل ٹوٹنے سے سیوریج نالے میں جاگرے، جس کے نتیجے میں 2 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے جبکہ 15 سے زائد باراتیوں اور دولہا کو امدادی اداروں نے گندے پانی سے باہر نکالا۔