مرتے دم تک ختم نبوت کا تحفظ کریں گے: میلاد مصطفیٰؐ کانفرنس

February 11, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) دربار عالیہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی،ایم این اے مخدوم زادہ زین قریشی،مخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی،ایم این اےملک عامر ڈوگر ، ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا ہے کہ غلامان مصطفےٰ ؐ مرتے دم تک ختم نبوت کا تحفظ کریں گے۔ ختم نبوت پر ہمارا مکمل ایمان ہے۔میلاد مصطفےٰ ؐ کی محافل سجانا اور منانا باعث برکت وذریعہ نجات ہے اور آپؐ سے محبت کا بہترین اظہار ہے۔ایسی بابرکت محفل میں شرکت کرکے دل کو اطمنان و سکون میسر ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چونگی نمبر 14 جامع مسجد مدینہ میں سالا نہ میلاد مصطفے ٰ ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ۔ چیئر مین رضوان تھہیم،میاں جاوید قریشی،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،نعیم رفیق مہروی،ارشد ہاشمی، بلال سعیدی،محمدعلی مہروی نے خطاب کیا۔