ملین مارچ جعلی حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا،جمعیت

February 11, 2019

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴں حاجی نورگل خلجی،عزیزاللہ پکتوی،عبدالواسع سحر،شاکرخان ایڈووکیٹ اورزین اللہ بڑیچ نے کہاہے کہ 28فروری کونصیرآبادڈویژن میں جمعیت کے زیراہتمام عظیم الشان ملین مارچ ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمٰن خصوصی خطاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ کراچی، لاہور، مظفرگڑھ، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب اورتاریخ سازملین مارچ کے بعد17 فروری کومردان،24فروری کوسندھ کے بدین اور28فروری کونصیرآبادمیں ملین مارچ ہوں گے اوراس کے بعدقائدجمعیت اسلام آبادجانے کی ہدایت کریں گے،لاکھوں کارکنان اورعوامی سیلاب اسلام آبادمیں داخل ہوگاتوجعلی حکمرانوں کوبہاکرلے جائے گاانہوں نے کہاکہ مارچ کی کامیابی کے لئے جلدنصیرآبادڈویژن میں سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ صوبائی نائب امیرمولاناعبداللہ جتک نے آج گیارہ فروری کونصیرآبادڈویژن میں شامل اضلاع اورتحصیلوں کامشترکہ اجلاس طلب کیاہے جس میں ملین مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لیاجائے گااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ملین مارچ کی کامیابی کے لئے بھرپورمہم چلائیں۔