باکس آفس پر فلم ’دی لیگو مووی 2‘ کا راج

February 11, 2019

نارتھ امریکن باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’دی لیگو مووی 2‘ بازی لے گئی۔

وارنر برادرس کی ’دی لیگو مووی 2، کے سیکنڈ پارٹ‘ نے تین دن میں چار ارب اسیّ کروڑ روپے سے زائد بزنس کرلیا، یہ’لیگو‘ سلسلے کی چوتھی فلم ہے جس میں محبت، افراتفری اور انتقام کی کہانی فلم بینوں کو بھا گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پیراماؤنٹ پکچرز کی کامیڈی فلم ’واٹ مین وانٹ‘ دو ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد کما کر دوسرے نمبر پر رہی، یہ فلم سن دو ہزار کی مشہور فلم ’واٹ ویمن وانٹ‘ کا ریمیک ہے، فلم کی کہانی وہی ہے صرف صنف بدل کر پیش کی گئی ہے۔

ہالی ود تھرلر مووی کولڈ پرسوئٹ ’cold pursuit‘ نے ایک ارب پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی۔