’’امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا‘‘

February 12, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا، 15 فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کا یہ ہدف 18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔