ہاررفلم ’اسٹرے‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

February 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسٹرے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

جوئے سِل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کے قتل کی پراسرار گتھی سلجھانے کیلئے ایک جاسوس کے ساتھ ہاتھ ملا لیتی ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں تاکایا فشر،کرسٹین ووڈز،کیرن فوکوہارا،کرن دیول ،سونیا جیکسن ،کیٹی بینٹز اور ڈیوڈ کوہن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شاؤل دینا اور ڈسٹن ڈیوک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 1مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔